ایران کو ایک لاکھ ٹن گندم کی برآمد کا معاہدہ طے پاگیا

Wheat

Wheat

ایران (جیوڈیسک) کھاد اورخام لوہے کے بدلے ایران پاکستان سے گندم خریدے گا، ایران کے ساتھ ایک لاکھ ٹن گندم کی برآمدات کا معاہدہ طے پاگیا۔ وزارت خوارک کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران کو گندم 300 ڈالر فی ٹن کے حساب سے برآمد کرے گا اور توقع ہے کہ پڑوسی ملک کو پہلی ایکسپورٹ شپمنٹ رواں ماہ کے اختتام تک کردی جائے گی۔

ایرانی حکام گندم کا معیار جانچنے کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کے پاس تقریبا 20 لاکھ ٹن اضافی گندم موجود ہے جسے بر آمد کیا جاسکتا ہے۔