تخفیف غربت فنڈ دس لاکھ چھوٹے قرضے جاری کرے گا

Poverty fund

Poverty fund

پاکستان (جیوڈیسک) پاکستان تخفیف غربت فنڈ رواں مالی سال کے دوران دس لاکھ چھوٹے قرضے جاری کرے گا جس کے تحت ملک کے پسماندہ ترین اضلاع میں بنیادی ڈھانچے اور پانی کی فراہمی کے 3500 منصوبے مکمل کئے جائینگے۔ پی پی اے ایف کے پروگرام سے پچیس ہزار کمیونٹی تنظیموں کے استحکام اور مستحق خاندانوں کو تین سو سے زائد اثاثہ جات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ پروگرام کے دوران ایک لاکھ پچاس ہزار کمیونٹی ورکرز کو تربیت دی جائیگی اور پچاس نئے کمیونٹی ہیلتھ کلینکس کے قیام میں مدد ملے گی۔

اس کے علاوہ دو سو نئے سکول بھی قائم کئے جائیں گے۔ پی پی اے ایف کے تحت رواں سال کے دوران چھ ہزار سے زائد معذور افراد کی بحالی کے اقدامات کے ساتھ ساتھ شراکتی اداروں کے تین ہزار ورکرز کو تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔