آغا خان سوم

Aga Khan III

Aga Khan III

نام :: آغا خان سوم

تاریخ پیداءش :: 1878

1957 :: تاریخ وفات

وجھ شھرت :: عظیم مدبر اور سیاست دان

اسماعیلی فرقے کے اماموں کو آغا خان کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ جبکہ ان کے پیروکار آغا خانی کہلاتے ہیں۔ سلطان سر محمد بن امام آغا علی شاہ اسماعیلیہ فرقے کے اڑتالیسویں امام ۔

آپ نے تقریبا ستر سال امامت کی ہے جوکہ اسماعیلی امامون مین کسی بھی امام کی امامت سے طولانی امامت ہے۔ کراچی میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے پہلی عالمگیر جنگ میں برطانیہ کی مدد کی جس کے صلے میں انھیں سر اور ہزہائی نس کے خطاب ملے۔ اور گیارہ توپوں کی سلامی مقرر ہوئی۔

فارسی، عربی، انگریزی، اور فرانسیسی زبانوں کے ماہر عظیم مدبر اور سیاست دان تھے۔ 1906 سے 1912 تک مسلم لیگ کے صدر رہے۔ 1930 اور1931 میں گول میز کانفرنس میں مسلمانوں کی نمائندگی کی۔ 1934 میں برطانیہ کی پریوی کونسل میں لیے گئے۔ 1937 میں جمعیت الاقوام کے صدر منتخب ہوئے ان کے مرید تمام دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں۔

جینوا میں انتقال کیا اوروصیت کے مطابق اسوان میں دفن ہوئے۔ ان کے دو لڑکے ہیں۔ شہزادہ علی اور شہزادہ صدر الدین۔ مگر ان کی وصیت کے مطابق شہزادہ علی کے بیٹے شہزادہ کریم ان کے جانشین مقرر ہوئے۔ جو آغا خان چہارم کہلائے۔