آفاق احمد کی سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست

afaq ahmed

afaq ahmed

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرا دی جس میں کہا گیا ہے کہ شہر میں اب بھی نو گو ایریاز موجود ہیں، جو ان کی سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے میں رکاوٹ ہیں۔ آفاق احمد نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ کو کراچی میں بدامنی کے حوالے سے جو رپورٹس پیش کی گئی ہیں وہ گمراہ کن ہیں اور ان میں حقائق بیان نہیں کئے گئے ہیں۔ کراچی میں نوگو ایریاز اب بھی موجود ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں آفاق احمد کا کہنا تھا کے ان کے گھر کو سب جیل بنا دیا گیا ہے، ان سے ملنے کے لئے آنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔