فوجی عدالتیں ہوتیں تو نواز شریف کو پھانسی کی سزا ملتی۔ ہاشمی

javed hashmi

javed hashmi

تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے 1998 میں کابینہ کے اجلس میں کہا تھا کہ کراچی میں فوجی عدالتیں لگانا چاہتا ہوں۔ فوجی عدالتیں لگ جاتیں تو نواز شریف کو پھانسی کی سزا دیتی اور ہم بھی رگڑے جاتے۔  ملتان میں تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت بھی فوجی عدالتوں کے حق میں نہیں تھے۔ انہوں نے کہا بھٹو نے قوانین دوسروں کے لئے بنائے تھے لیکن خود ان کا شکار ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کشتیاں جلاکر اقتدار کی بیساکھیوں کو ٹھکرا کر آئے ہیں ہم نوجوانوں کے ساتھ مل کر چلیں گے اور اپنی منزل حاصل کریں گے۔