کوئٹہ میں ریڈ کراس کا برطانوی نژاد ڈاکٹر اغواء

nazir kurd

nazir kurd

کوئٹہ میں آئی سی آر سی کے برطانوی نژاد ڈاکٹر کو اغواء کر لیا گیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ملزمان مغوی کو چمن کی جانب لے جائیں گے۔ عالمی امدادی ادارے انٹر نیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس سے منسلک برطانوی نڑاد ڈاکٹر خلیل کوکوئٹہ کے علاقے چمن ہاوسنگ سوسائٹی سے اغوا کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم اغوا کار لینڈ کروزر میں سوارتھے اور مغوی ڈاکٹر کو ائرپورٹ روڈ کی جانب لے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر خلیل کوئٹہ میں مقیم تھے۔ آئی سی آر سی نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بلوچستان میں دفاتر بند کردئے تھے اور کچھ عرصہ پہلے ہی کھولے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشن کوئٹہ نذیر کرد نے ذرائع کو بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں فی الحال اغوا کاروں کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ سی سی پی او کوئٹہ کا کہنا ہے کہ اغوا کار مغوی ڈاکٹر کو چمن کی جانب لے جانے کی کوشش کریں گے تاہم علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔