آل پاکستان بیڈ منٹن ٹورنامنٹ 23اپریل سے لاہور میں شروع ہو گا

Badminton

Badminton

لاہور: (جیو ڈیسک) چودواں آل پاکستان عامر حیات خان روکھڑی بیڈ منٹن ٹورنا منٹ تیئیس سے انتیس اپریل تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پنجاب بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے صدر شاہریز عبداللہ خان روکھڑی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں چاروں صوبوں سمیت فاٹا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور ڈیپارٹمنٹس سے ڈیڑھ سو سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے۔

مردوں میں واجد علی اور خواتین میں پلوشہ بشیر اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں ٹیم ایونٹس سمیت مردوں اور خواتین کے سنگلز، ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز مقابلے ہوں گے۔ جبکہ ٹورنامنٹ کی انعامی رقم ڈیڑھ لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔