اٹلی پاکستان بزنس فورم کی تشکیل

pak italy

pak italy

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) یورپی منڈیوں تک رسائی اور پاکستان اور اٹلی کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے اٹلی پاکستان بزنس فورم تشکیل دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں فورم کی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزرا فردوس عاشق اعوان، سید نوید قمر اور ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اوراٹلی کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے پاکستان میں روزگارکے مواقع پیدا ہونگے اورغربت میں کمی آئی گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ اٹلی اور یورپی منڈی تک پاکستان کی رسائی کیلئے مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اٹلی کے سفیر مسٹر پراتی کا کہنا تھا کہ اٹلی یورپی ممالک میں تجارت کے لحاظ سے پاکستان کاتیسرا بڑا پارٹنر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہو رہے ہیں اور دو طرفہ تجارت سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔

اٹلی پاکستانی فورم کے صدر طارق شریف بھٹی نے کہا کہ اس فورم کے زریعے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان تجارت کوفروغ ملے گا بلکہ دونوں ممالک کی تاجر برادری اور عوام بھی ایک دوسرے کے قریب آ سکیں گے۔