آمد رسول صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی برکات سے زمانہ منور ہوا : پیر سید اظہر الحسن شاہ گیلانی

نارووال(جی پی آئی)آمد رسول صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی برکات سے زمانہ منور ہوا ۔نبی کریم صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی ولادت سے تمام طبقات انسانی فیض یاب ہوئے ۔رحمتِ عالم صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم نے محروم و مظلوم انسانیت کے دکھوں کا مداوا فرمایا ۔ازل سے تاا بدذکر ولادتِ محمدی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے ترانے گونجتے رہیں گے ۔ عالمِ اسلام جشن میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے موقعہ پر اسلامی بلاک بنا کر عظمت رسول صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی پاسبانی کا فریضہ سر انجام دے۔

ان خیالات کا اظہار صدر بزم عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم نارووال پیر سید اظہر الحسن شاہ گیلانی سجادہ نشین دربار عالیہ کلی شریف نے سالانہ طلباء میلاد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر عالمی تنظیم اہلسنت پنجاب علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی اور ڈویژنل امیر جماعت اہلسنت پاکستان گوجرانوالہ علامہ قاضی محمد یعقوب رضوی نے کہا عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کا دن ظلمت سے نجات کا دن ہے۔

میلاد پاک کی خوشی کرنا سنت خدا اور ملائکہ ہے ۔طلباء کا آج میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم ریلی میں شامل ہونا مدینہ منورہ کی یادیں تازہ کرتا ہے ۔آمد رسولصلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم پر مدینہ منورہ کی بچیوں نے آمد مصطفےٰ صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی صدائیں بلند کیں ۔قوم مسلم ہی نہیں تمام انسانیت کے رہبر کی جلوہ گری محبتوں کا پیغام دیتی ہے۔

فکر اسلامی کی بیداری کیلئے گھر گھر جشن عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی محافل کا انعقاد ضروری ہے ۔انہوں نے کہا آج طلباء کا میلاد ریلی میں جوش و خروش دیکھ کر واضح ہوتا ہے کہ مسلمانوں کا مستقبل بھی ماضی کی طرح روشن ہے ۔ریلی میں قاری طلعت محمو د جماعتی ،محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ ،قاری ساجد محمودقادری، مولانا محمد اعظم عطاری ،قاری محمد ارشد اویسی، مولانا محمد عرفان اسلام اویسی ،قاری تنویر احمد رضوی، مولانا عبد العزیز رضوی ،مولانامحمد شریف ساقی، حافظ محمد دلشاد اویسی اور علاقہ بھر کے علماء کرام نے شرکت کی جبکہ دینی مدارس کے طلباء ، سکول و کالجز کے طلباء سمیت اساتذہ بھی شریک ہوئے۔

بزم عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے زیر اہتمام طلباء ریلی مرکزی جامع مسجد شاہ جماعت سے شروع ہو کر بازار کا چکر لگا کر چوک حسینی میں اختتام پذیر ہوئی ۔پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے تسلی بخش انتظامات تھے ۔طلباء آمد مصطفےٰ صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم مرحبا مرحبا کے نعرے لگاتے اپنے نبی کریم صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم سے والہانہ عشق و محبت کا ثبوت پیش کر رہے تھے۔