ربیع الاول میلاد لانبیۖ کا دن ہے : نوازش علی شیخ

لالہ موسیٰ(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سابق جنرل سیکرٹری اور سینئرر اہنما نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بارہ ربیع الاول میلاد لانبیۖ کا دن ہمیں اس بات کا درس دیتا ہے کہ دنیا میں آپۖ رحمت اللعالمین بن کر آئے۔

آپ ۖ نے پوری انسانیت کی بھلائی اور نجات کے لیے پوری زندگی صرف کی بالخصوص اپنی امت کے لئے اللہ کے حضور اکثر گڑ گڑا کر امت کی بخشش کے لئے دعائیں مانگتے رہے۔

ہمیں بھی امت ِ رسول ہونے کے ناطے پوری انسانیت کی بھلائی سوچتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو ان کی خدمت کے لئے صرف کرنی چاہیے اور بحثیت امتی ہونے کے حوالے سے ایک دوسرے کے لئے نرمی ،بھلائی،خیر خوائی اور نیکی کا جذبہ رکھناچاہیے اور جو لوگ دین کی سر بلندی ،وطن عزیز کی خوشحالی اور مسلمانوں کے اتحاد کے لیے کام کر رہے ہیں ان کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے۔