طاہر القادری کے لانگ مارچ نے سیاست کا نقشہ بدل دیا ہے : شاھد رضوان

لالہ موسیٰ( جی پی آئی)ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ نے سیاست کا نقشہ بدل دیا ہے ،آئندہ سیاستدان نیک اور صالح ہونگے ،لانگ مارچ نے کرپٹ سیاسی عناصر کا بوریا بستر گول کر دیا ہے ،ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک ضلع گجرات کے میڈیا ایڈوائزر شاھد رضوان نے ایک خصوصی ملاقات میں اخباری نمائندوں سے کیا ، انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ میںتاریخی کامیابیاں حاصل کی گئیں۔

،جس سے الیکشن میں سیاست کا نقشہ تبدیل ہو جائے گا ،پاکستان کی تاریخ میں 25روزہ مسلسل عوامی رابطہ مہم کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ،انتخابی اصلا حات کا ایجنڈا مقبول ہوا ، تمام سیاسی مذہبی و اتحادی اپوزیشن جماعتوں نے اصلاحات اور قواعدوضوابط کو تسلیم کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں امیدواروں کی اہلیت اور اوصاف کے حوالے سے قوم کو شعور اور آگاہی ملی، تحریک منہاج القرآن نے اپنی تنظیمی صلاحیت اور کارکنان نے اپنی بھر پور صلاحیت کا مظاہرہ کیا ، جسے قوم اور محب وطن اداروں نے دنیا بھر میں تسلیم کیا۔

جمہوریت کو پر امن احتجاج کی نئی راہ متعارف کرائی ،جس سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا ،لانگ مارچ سے ملنے والے شعور و آگاہی سے آئندہ الیکشن میں عوامی نمائندگان حقیقی معنوں میںعوام کی بہتر خدمت کر سکیں گے۔