آپریشن کا ساتواں روز، لیاری کے داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی

Operation

Operation

کراچی : (جیو ڈیسک) لیاری میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ساتویں روز بھی آپریشن جاری ہے پولیس نے لیاری کے داخلی اور کارجی راستوں کی بھی ناکہ بندی کر دی ہے۔

سات روز کے دوران تیس سے زائد افراد آپریشن کے دوران فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہو چکے ہیں پولیس نے ساتویں روز افشانی گلی اور گبول پارک کے اطراف میں اپنی پوزیشنیں مستحکم کیں ہیں اور ایلیٹ فورس کے کمانڈوز مورچوں میں تعینات کیے ہیں نوالین اور کھتری کمپاونڈ میں پہلے ہی ایف سی کے اہلکار تعینات ہیں جبکہ رات پولیس سے مقابلے میں ہلاک ہونے والے دو ملزمان کی شناخت شیراز اور جنید کے نام سے کرلی گئی۔