آگسٹا آبدوزوں کی خریداری میں کمیشن لیا گیا ، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

پنجاب (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے الزام عائد کیا ہے کہ آگسٹا آبدوزوں کی خریداری میں کمیشن لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات لوٹی گئی رقم واپس لینے کا عوام کے پاس بہترین موقع ہیں۔

ارفع کریم آئی ٹی ٹاور میں مائیکرو سافٹ اور پنجاب حکومت کے درمیان معاہدے کے موقع پر زرائع سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستان کی کشتی منجدھار میں ہچکولے کھا رہی ہے جسے نکالنے کے لیے ضروری ہے کہ قوم آئندہ انتخابات میں ایماندار اور دیانتدار قیادت کو منتخب کرے ۔انھوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات ملکی بقاکی جنگ ہونگے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت آئی ٹی کی تعلیم پر بھر پور توجہ دے رہی ہے اور مائیکرو سافٹ کے تعاون سے جلد پنجاب میں انقلابی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔