کراچی : دھماکوں کے بعد سکیورٹی سخت، 2 افراد گرفتار ، مقدمہ درج

Karachi Securtiy

Karachi Securtiy

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں دھماکوں کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ ملزموں کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے۔ سی آئی ڈی نے دو مشتبہ افراد گرفتار کرلیے۔ ملزموں کے قبضے سے بارود اور اسلحہ برآمد۔ ملزموں کو نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا۔

گزشتہ رات کراچی کے علاقے اورنگی ٹان میں ہونے والے دھماکوں کے بعد شہر میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ۔ شہر کے مختلف حصوں میں سی آئی ڈی نے چھاپے مار کر دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزموں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا۔ ملزموں کو مزید پوچھ گچھ کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔

بدھ کی رات اورنگی ٹاؤن پانچ نمبرمیں امام بارگاہ کے قریب یکیبعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئیجن میں دو افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ دھماکوں کا مقدمہ پیرآباد تھانے میں سرکار کی مدیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر 884 میں دہشت گردی کی دفعات سمیت دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔