کراچی میں ٹارگٹ کلنگ جاری ، 1 جاں بحق ، 3 ڈاکو گرفتار

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں رات گئے فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ دوسری جانب پولیس مقابلے کے بعد تین مبینہ ڈاکو گرفتار اور سی آئی ڈی پولیس کی مختلف کاروائیوں میں دو ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ تیموریہ تھانے کے حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چوبیس سالہ دانش جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

دوسری جانب سہراب گوٹھ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تین مبینہ ڈاکواسماعیل، خان گل اور سید گل کو گرفتارکرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے تین ٹی ٹی پستول اور لوٹا ہوا سامان بھی برآمد ہوا جبکہ سی آئی ڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے قبضے سے بارودی مواد برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔