نائیجریا کی مسجد میں خودکش دھماکا، 5 افراد ہلاک

nigeria blast

nigeria blast

نائیجریا : (جیو ڈیسک)نائیجریا کے شہرمیدوگیری کی مسجدمیں خودکش دھماکے سے5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خودکش دھماکا ایک نوعمرنوجوان نے کیا۔ دھماکا شہرکے مرکزمیں واقع مسجد میں جمعے کی نمازکے بعد ہوا۔ملک کے نامور مذہبی رہنما عمرگربائی دھماکے میں بال بال بچ گئے۔

بونوکے پولیس کمشنرکے مطابق حملہ آورکا مقصد کچھ مشہور شخصیات کونشانہ بناناتھا۔ میدوگری کو بوکو حرامنامی شدت پسندگروہ کامضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔