اتحادیوں کا اجلاس آج ایوان صدر میں طلب

Islamabad meeting

Islamabad meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) انتخابی حکمت عملی اور نگراں حکومت پر غور کے لئے صدر زرداری نے اتحادیوں کا اجلاس آج طلب کر لیا، اے این پی اجلاس میں شریک ہوگی لیکن پیر صاحب پگارا نے اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس آج شام صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت ایوان صدر میں ہو گا۔ جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور آئندہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں نگران حکومت کے قیام، سندھ میں بلدیاتی نظام کی بحالی کے معاملے اور پنجاب میں نئے صوبوں کے قیام کے لئے بنائے گئے کمیشن کے معاملے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ دوسری جانب صدرنے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے فون پر سندھ کے بلدیاتی نظام سے متعلق گفتگو کی۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ پیر پگارانے اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔