اتحاد و بھائی چارگی اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو فروغ دے کر ترقی،امن اور خوشحالی لائیں گے ۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ عشرہ محرم کے ایام میں عزاداروں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں بلدیاتی اداروں کو درپیش مالی بحران کے باوجود علاقائی ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقین بنانے کے حوالے سے عوامی تعاون کے زریعے انتظامات کئے جارہے ہیںان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل کے ٹائون آفیسر انفرا اسٹرکچر اسلم پرویز ،ڈپٹی ٹائون آفیسر بی اینڈ آر سعید احمد خان ،یاسین مغل ،سپرٹینڈینگ انجینئر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ شاہ فیصل محمد زاہد ،XENسیوریج صابر احمد ،شاہ فیصل ٹائون کے افسر اطلاعات محمد ارشد کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی نمبر5امام بارگاہ فضل ابو طالب ،سادات کالونی امام بارگاہ کاظمین کا تفصیلی دورہ کرکے امام بارگاہوں کے اطراف سڑکوں کی تعمیر اور صفائی وستھرائی و روشنی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے دورے کے موقع پر امام بارگاہوں کے منتظمین اور علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے بلا تفریق رنگ و نسل عوامی خدمت اور علاقائی ترقی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اتحاد کے زریعے اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیں نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے فکر و فلسفے کو عام کرکے اتحاد و بھائی چارگی ،فرقہ ورانہ ہم آہنگی اور اتحاد و بین المسلمین کو فروغ دے کر امن،ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے عملی جدو جہد میں شب روز کوشاں اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں کے باہمی تعاون کے زریعے یقینی بنا رہے ہیں ۔

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عشرہ محرم کے دوران قیام امن اور حفاظتی انتظامات کو موثر بنا نے کے لئے انتظامیہ سے تعاون کریں بعد ازاں انہوں نے امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ انتظامات کی مکمل نگرانی اور شاہ فیصل ٹائون میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنا ئیں انہوں نے امام بارگاہ کاظمین سادات کالونی میں مجلس سے قبل جراثیم کش ادویات کے اسپرے کی انجام دہی کو بھی اپنی نگرانی میں یقینی بنا یا اور متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کہ تمام امام بارگاہوں ،مجالس گاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر جراثیم کش ادویات کے اسپرے کی انجام دہی کو یقینی بنا یا جائے ۔