شہریوں کی حفاظت کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ، الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

صدر، وزیر اعظم اور سیاسی راہنماؤں نے پاکستان میں دہشتگردی کی نئی لہر کو ملک کا امن تباہ کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ صدر آصف زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کراچی اور راولپنڈی دھماکوں کی مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ دہشتگردوں کے لئے انسانی جانوں کی کوئی اہمیت نہیں۔ انھو ں نے کہا کہ اسطرح کے واقعات سے دہشتگردی کے خلاف عزم کمزور نہیں ہو گا۔ ایم کیو ایم کے قا ئد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ڈھوک سیداں اورنگی ٹاؤن میں دھماکے کھلی دہشت گردی ہیں۔

انھو ں نے عوام سے اپیل کی کہ پر امن رہ کر سازشوں کو نا کام بنا دیں۔ الطا ف حسین حکومت پر زور دیا کہ شہریوں کی حفاظت کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ واسع جلیل نے کراچی دھماکوں کے زخمیوں کی عیادت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے اتحا د سے دہشت گردوں کو نا کام بنا یا جا سکتا ہے۔ گورنر عشر ت العباد اور وزیر اعلی قائم علی شاہ نے بھی دھماکوں کی مذمت کی اور کراچی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کی ہدایت کر دی۔

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ سازشی عناصر ملک کا امن تباہ کر نے کے درپے ہیں۔ مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف، وزیر اعلی شہباز شریف اور جعفریہ الائنس نے بھی کراچی اور راولپنڈی دھما کوں کی مذمت کی ہے۔ اے این پی کے سربراہ اسفندیارولی اور سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ سب کومتحد ہو کر انتہا پسندانہ سوچ کوشکست دینا ہو گی۔