سی این جی ایسوسی ایشن نے اوگرا کو قیمتوں کا فارمولا تجویز کردیا

Ghayas Paracha

Ghayas Paracha

اسلام آباد (جیوڈیسک) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے اوگرا کو قیمتوں کا فارمولا تجویز کر دیا۔ پروڈکشن کاسٹ، بجلی کے بل اور جائزمنافع کو حق قرار دے دیا گیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ اوگرا کو تین آپشن دی گئی ہیں جن میں سے کسی کو بھی منظور کرکے قیمتیں فوری نافذ کی جائیں۔

پہلے فارمولے کے تحت ریجن ون میں سی این جی کی قیمت 48 روپے 15 پیسے ، ریجن ٹو میں 46 روپے 80 پیسے ہو گی جبکہ دوسرے فارمولے کے تحت ریجن ون میں سی این جی کی قیمت 69 روپے 79 پیسے، ریجن ٹو میں 66 روپے 63 پیسے اور تیسرے فارمولے کے تحت ریجن ون میں سی این جی کی قیمت 73 روپے 47 پیسے اور ریجن ٹو میں سی این جی قیمت 70 روپے فی کلوگرام کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی این جی ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین شجاع انور کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو غلط رنگ دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن کے ممبر دس محرم کے بعد اسٹیشن کھلے رکھنے یا بند کرنے کا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے۔