اتر پردیش : مندر میں بھگدڑ مچنے سے 2 خواتین ہلاک ، متعدد زخمی

india scamper

india scamper

بھارت (جیوڈیسک) بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک مندر میں بھگدڑ مچنے سے 2 خواتین ہلاک جبکہ درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔ہزاروں افراد رادھا آشتمی تہوار کے لئے میتھورا شہر کے نزدیک برسانا کے علاقے رادھا رانی کے مندر میں جمع تھے کہ اس دوران ہجوم زیادہ ہونے کے باعث اچانک بھگدڑ مچ گئی۔

جس کے نتیجے میں ایک عورت دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگئی جبکہ دوسری عورت کے پاں پھسلنے سے گر گئیں جو شدید زخمی ہوگئیں تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ سینئر پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ اس موقع پر پولیس کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی جو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے الرٹ تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن لاکھوں زائرین آئے ہوئے تھے جس پر قابو پانا بہت مشکل تھا۔