اتفاق گروپ کے قیام سے شاہین گروپ کی نیندیں اڑ گئیں ہیں: شیخ افضال احمد

گجرات (جی پی آئی ) انجمن تاجران کچہری روڈ کے سینئر نائب صدر اور ممتا زتاجر رہنماء شیخ افضال احمد نے کہا ہے کہ اتفاق گروپ کے قیام سے شاہین گروپ کی نیندیں اڑ گئیں ہیں اس گروپ کا قیام وقت کی اہم ضرورت تھی کیونکہ یہی گروپ شاہین گروپ کے خاتمہ کا باعث بنے گا انہوں نے کہاکہ تاجر گروپ کے قیام سے گجرات چیمبر آف کامرس مضبوط اور تاجر وں کے مسائل بہتر انداز میں حل ہونگے شیخ افضال احمد نے کہاکہ انشا اللہ گجرات چیمبر کے انتخابات میں تاجر گروپ ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی حاصل کرے گی ۔

کیونکہ اس گروپ میں تمام شامل ہونے والے تاجر اچھی سوچ کے مالک ہیں اور یہ گروپ اب گجرات کے تاجروں کی ضرورت بن گیا ہے اس کی مضبوطی کیلئے گجرات کی تمام تاجر برادری اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی جاوید بٹ منجھے ہوئے تاجر رہنماء ہیں ان کی قیادت میں گروپ ا ب ترقی کی منازل طے کریگا شیخ افضال نے گجرات کے تمام تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ تاجر اتفاق گروپ کی کامیابی کیلئے جاوید بٹ اور دوسرے ساتھیوں کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ گجرات چیمبر سے اجارہ داروں کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔