اتوار بازاروں میں مہنگائی کا طوفان ، ہر شے مہنگی

sunday bazar

sunday bazar

ملک میں عام ضروریات کی اشیا کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ ہوچکا ہے جبکہ اتوار بازاروں میں سبزیاں کے نرخ بھی آسمان سے باتیں کررہے ہیں۔
پاکستان میں کھانے پینے کی اشیا پر موثر نگرانی نہیں رہی یہی وجہ ہے پھل ، دالیں اور سبزیاں عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوتی جارہی ہیں ۔اتوار بازار جو کبھی سستی اشیا کا مرکز تھے وہاں بھی مہنگائی کا راج ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ قیمتوں کو مستحکم رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے حکمرانوں کو صرف اپنی جیبیں بھرنے سے غرض سے ہے .سیلاب کے بعد اناج نایاب ہوگیا ہے اور سبزیاں بھی سو سے دو سو روپے کلو تک فروخت کی جارہی ہیں ۔
اتوار بازار غریبوں کے لیے لگائے جاتے تھے تاکہ انہیں سستی اشیا فراہم کی جاسکیں تاہم اب یہ گئے زمانوں کی باتیں ہیں جب تک پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک نہیں کیا جاتا قیمتوں میں توازن پیدا ہونے کا امکان نہیں۔