اداروں اور عوام کے باہمی تعاون کے زریعے گڈ گورنس کا قیام یقینی بنایا جاسکتا ہے۔کمال مصطفی

کراچی : چیف آفیسر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی نے کہا ہے کہ اداروں اور عوام کے باہمی تعاون کے زریعے معاشرے میں سدھار ،علاقائی ترقی اور گڈ گورنس کا قیام عمل میں لایا جاسکتا ہے،عوام کو بااختیار بنا کر ہی ملک کو معاشی ترقی اور خوشحالی لائی جاسکتی ہے انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں معاشرے میں بسنے والے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار چیف آفیسر و ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی نے مقامی این جی او پیمان اور TMAشاہ فیصل ٹائون کے زیر اہتمام منعقدہ مشترکہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر TMAشاہ فیصل ٹائون کے انفرا اسٹریکچر اسلم پرویز ،ٹائون آفیسر فنانس رفیع احمد ،پیمان ٹرسٹ کی ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر فیروزہ عظمت ،گڈ گورنس کے ممبران محبوب الہی ،شائستہ ،عظمیٰ ،شہناز اختر ،منصور رضوی کے علاوہ گرین ٹائون،موریہ خان گوٹھ اور ناتھا خان گوٹھ سماجی رہنمائوں ،علاقہ معززین اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔

فورم میں علاقہ معززین اور سماجی رہنمائوں نے اپنے اپنے علاقوں میں درپیش بلدیاتی مسائل اور علاقائی ترقی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی نے شاہ فیصل ٹائون کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عوام کی جانب سے شکایت سننے کے بعد انہیں یقین دلا یا کہ علاقائی منتخب عوامی نمائندوں کی مشاور اور عوامی تعاون کے زریعے شاہ فیصل ٹائون کے تمام علاقوں میں بلا تفریق عوامی مسائل کے حل اور علاقائی ترقی کو یقینی بنا یا جائے گا انہوں ے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شاہ فیصل ٹائون حق پرست اراکین اسمبلی کے تعاون سے علاقائی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر عوام کو بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچا یا گیا اور انشا اللہ بہت جلد حق پرست عوامی نمائندوں اور ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے علاقائی ترقی کے مزید منصوبوں پر کام کا آغاز ہوگا چیف آفیسر کمال مصطفی نے شاہ فیصل ٹائون میں ہندو کمیونٹی کے نمائندوں کی جانب سے پیش کئے علاقائی مسائل پر انہیں یقین دلا یا کہ کسی تفریق کے بغیر تمام علاقوں میں عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنا ئیں گے انہوں نے پیمان ٹرسٹ کو گڈ گورنس ،خواتین کو باختیار بنا نے کے حوالے سے کاوشوں کی تعریف کی فورم سے خطاب کرتے ہوئے پیمان کی ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر فیروزہ عظمت نے کہاکہ بہتر معاشرے کے قیام ملکی و علاقائی ترقی اور پنے مسائل کے حل کے لئے عوام اداروں سے تعاون کریں۔

باہمی تعاون سے ہی نہ صرف علاقائی ترقی بلکہ مثالی معاشرے کو بھی تشکیل دیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں عوامی آگاہی کے لئے پیمان کی جانب سے مہم کا آغاز کردیا گیا اور انشا اللہ ہم اداروں کے باہمی تعاون کے زریعے معاشرے میں سدھار اور عوام کو باختیار بنا ئیں گے۔

Kamal Mustafa Meeting

Kamal Mustafa Meeting