اداکارہ ریما نے اپنی شوبز سرگرمیوں کا آغاز کردیا

reema

reema

لاہور : (جیو ڈیسک) معروف اداکارہ و ہدایتکارہ ریما خان نے شادی کے بعد پاکستان آتے ہی اپنی شوبز سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے مگر فی الحال انہوں نے اپنی پاکستان آمد کو میڈیا سے خفیہ رکھا ہوا ہے۔ ریما خان امریکہ میں اپنی شادی کے تقریبا چار ماہ بعد پاکستان پہنچی ہیں اور انہوں نے لاہور میں اپنی دعوت ولیمہ کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ان کی دعوت ولیمہ رواں ماہ کے اختتام پر لاہور کے فائیو اسٹار میں منعقد ہوگی۔ اداکارہ کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب دو ہفتے بعد امریکہ سے پاکستان پہنچ جائیں گے۔

ریما کی دعوت ولیمہ میں پاکستانی فنکاروں کے علاوہ بالی وڈ کی اہم شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے جبکہ ریما خان نے پاکستان آتے ہی خفیہ طور پر اپنی شوبز سرگرمیاں بھی شروع کردی ہیں وہ رواں ہفتے کے دوران کراچی میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے لئے ماڈلنگ کررہی ہیں، جس کے لئے وہ لاہور سے کراچی پہنچ چکی ہیں۔