وینا ملک کا ارمان، دولہا امیتابھ بچن جیسا ہو

veena malik

veena malik

ممبئی : (جیو ڈیسک) کنٹروورسی کوئن وینا ملک کو چاہیے بالی ووڈ بگ بی جیسا دبنگ لائف پارٹنر۔۔ فلم شعلے کا ری میک بننے کی خبر کیا پھیلی ، وینا ملک کے دل کے ارمان بھی جاگ اٹھے۔وینا ملک نے فلم کے ری میک میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ریما کی شادی اور میرا کی منگنی کے بعد جب ایک بھارتی رپورٹر نے وینا سے بھی شادی کے بارے میں کیا سوال تو جواب کچھ یوں ملا،اگر لائف پارٹنر ہوتو اینگری ینگ مین جیسا۔۔ورنہ بغیر ہمسفر کے بھی زندگی کی گاڑی اچھی چل رہی ہے۔وینا ملک کو اپنا آئیڈیل بگ بی کی صورت میں دکھائی دیتا ہے۔وینا کا ارمان ہے کہ ان کی اگلی فی میل اورینٹڈ فلم میں امیتابھ بچن اداکاری کریں۔