سلمان خان نے شادی کا اعتراف کرلیا؟

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ خان کی سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ شادی کے سوال کا مبہم انداز سے جواب دے رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے مختصر ترین ویڈیو سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی جس میں سلو میاں خود سے شادی سے متعلق سوال پوچھتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں سنہ 1994 کی فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کا منظر ہے، اس فلم میں سلمان خان نے پریم نامی کردار نبھایا تھا اور ویڈیو میں وہی کردار موجودہ دبنگ خان سے سوال کرتا نظر آرہا ہے کہ ’اور شادی‘؟ جس پر سلو میاں نے جواب دیا کہ ’ہوگئی‘ تو یہ سُن کر پریم چونک اٹھا اور حیرانگی سے پھر پوچھا ہوگئی؟، جس پر سلمان خان خاموش رہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ اشتہار کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئیں، یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ کس مقصد کے لیے ویڈیو بنائی گئی ہے اور سلمان خان نے مذکورہ ویڈیو کیوں شیئر کی۔

حالیہ دنوں بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور سلمان خان کی خفیہ شادی کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش رہیں جس کی بعد میں حقیقت سامنے آگئی اور پتا چلا کہ ایک ایڈٹڈ تصویر شیئر کرکے یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ دونوں فلمی شخصیات نے حقیقی دنیا میں بھی شادی کرلی ہے۔ بعد ازاں سوناکشی نے جھوٹی خبر پر شدید برہمی کا بھی اظہار کیا۔