کورونا وبا؛ مزید 4 افراد جاں بحق، 600 سے زائد مثبت کیسز رپورٹ

Corona Test

Corona Test

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 36 ہزار241 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 639 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 4 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 1.76 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 707 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔