ہاؤس فل ٹو کے پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈ والا کی پاکستان آمد

house full 2

house full 2

لاہور : (جیو ڈیسک) پاکستان میں ریلیز ہونیوالی بھارتی فلم ہاؤس فل ٹو کے پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈ والا پاکستان پہنچ گئے ہیں بھائی کی شادی کے باعث لاہور میں ہونیوالے فلم کے پریمیئر میں شرکت نہ کرسکے۔

پاکستان اور بھارت میں بیک وقت ریلیز ہونیوالی فل ہاؤس فل ٹو کے پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈ والااپنے چھوٹے بھائی مشتاق ناڈیاڈ والا کی شادی میں شرکت کیلئے لاہورآئے تھے ان کی فلم کا پریمیر شو لاہور کے ڈی ایچ اے سینما میں منعقد کیا گیا جس میں اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

شوبز شخصیات کو ہاؤس فل کی طرح ہاؤس فل ٹو سے بھی بہت سے امیدیں وابستہ ہیں خاص طور پر اکشے کمار ،جان ابراہم ،رشی کپور، رندھیر کپور اور متھن چکروتی کو ایک ساتھ دیکھنے کیلئے شائقین فلم بے حد ایکسائیٹڈ دکھائی دے رہے تھے ۔

فیروز ناڈیاڈوالا نے میڈیاسے چھپ کر لاہورکے ایک سینما میں اپنی فلم دیکھی آف دی کیمرہ اے آروائی سے ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم ہاوس فل ون کا ریکارڈ تو ڑدے گی۔