اداکار لہری کی طبعیت ایک بار پھر بگڑ گئی، اسپتال میں داخل

 actor Lehri

actor Lehri

کراچی (جیوڈیسک)معروف اداکار لہری کی طبعیت ایک بار پھر بگڑ گئی انہیں کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

اداکار لہری کو پھیپھڑوں میں پانی بھر جانے کی شکایت پر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کے صاحبزادے کے مطابق اداکار لہری کی طبیعت انتہائی تشویشناک ہیں اور انہیں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اداکار لہری کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔