اذلان شاہ ہاکی میں آج پاکستان کا مقابلہ ملائیشیا سے ہوگا

azlan shah

azlan shah

ملائیشیا: (جیو ڈیسک) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں آج پاکستان کا مقابلہ میزبان ملائیشیا سے ہوگا۔ سات ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان چھٹے اور ملائیشیا ساتویں نمبر پر ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق پانچ بجے شروع ہوگا۔

نیوزی لینڈ اور کوریا سے ہارنے کے بعد پاکستان کی فائنل میں رسائی کا امکان ختم ہوگیاہے۔ آج کا پہلا میچ ارجنٹائن اور بھارت کے درمیان ہوگا۔ دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا۔

نیوزی لینڈ اب تک تین میچز جیت کر نو پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ ارجنٹائن اور بھارت کے چھ، چھ پوائنٹس ہیں۔کوریا اور انگلینڈ چار ،چار پوائنٹس لیکر چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔پاکستان نے تین میچوں میں صرف ایک کامیابی حاصل کی ہے۔