فرنچ اوپن ٹینس: سرینا ولیمز کا سفر پہلے راؤنڈ میں ہی ختم

Serena

Serena

پیرس: (جیو ڈیسک) تیرہ گرینڈ سلیم ٹائٹل ہولڈر سرینا ولیمز کا سفر فرنچ اوپن میں پہلے ہی راؤنڈ میں ختم ہوگیا۔ فرانس کی ورجینا روزانو نے سرینا ولیمز کو اپ سیٹ شکست دے دی۔ پیرس میں جاری فرنچ اوپن میں مقامی کھلاڑی ورجینا روزانو نے فیورٹ سرینا ولیمز کوچارچھ، سات چھ اورچھ تین سے اپ سیٹ شکست دے دی۔روس کی ماریا شراپوا نے رومانیہ کے الیکذنڈرا کو چھ صفر اور چھ صفر سے آؤٹ کلاس کردیا۔

سابق چیمپئن اٹلی کی فرانسسکا شیوان نے جاپان کی کمیکو ڈیٹ کو چھ تین اور چھ ایک سے ہرادیا۔ومبلڈن چیمپئن پیٹراکویٹووا نے آسٹریلیا کی ایشلے بارٹلے پر چھ دو اور چھ ایک سے فتح پائی۔ مینز ایونٹ میں اسپین کے رافیل نڈال نے ریکارڈ ساتویں فرنچ اوپن ٹائٹل کے حصول کی مہم اطالوی سیمون بلیلی کیخلاف چھ دو، چھ دو اور چھ ایک کی فتح سے شروع کی۔