سری لنکا سے مقابلے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، محمدحفیظ

muhammad hafiz

muhammad hafiz

سری لنکا: (جیو ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکاکے دورے کاآغاز جمعہ کو ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ سے کررہی ہے۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی سری لنکا سے مقابلے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کولمبو سے بس کے ذریعے پانچ گھنٹے کا سفرکرکے منگل کو ہمبن ٹوٹا پہنچی جہاں جمعہ اور اتوار کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ محمد حفیظ نے کہاکہ سری لنکا اپنے ہوم گراؤنڈ پر کافی مشکل ٹیم ہے۔تاہم ہمیں حال ہی میں ان کیخلاف کھیلنے کا تجربہ ہے اور ہم نے تینوں طرز کی کرکٹ میں ان پر فتح پائی ہے۔ ہم نے دو ماہ سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی لیکن پلیئرز نے سیریز کیلئے سخت تیاری کی ہے۔