کسی کھلاڑی کو سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے نہیں روکا، مصباح

Misbahulhaq

Misbahulhaq

لاہور: (جیو ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط سے روکے جانے کی سختی سے تردید کی ہے۔ مصباح الحق نے کہا کہ انہوں نے کسی بھی کھلاڑی کو سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے نہیں روکا سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنا ہر کھلاڑی کا انفرادی فیصلہ ہے۔ مصباح الحق نے کہا کہ وہ سنٹرل کنٹریکٹ پر اپنے وکیل سے ضرور مشاورت کر رہے ہیں جو دنیا بھر سمیت پاکستان میں کھلاڑی سالوں سے کرتے آ رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ کوئی کھلاڑی نہ تو کسی کے کہنے پر رکتا ہے اور نہ دستخط کرتا ہے۔ دوسری جانب پی سی بی ذرائع کے مطابق مین کٹیگری کے سات کھلاڑیوں نے اب تک سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کر دئیے ہیں۔