اذلان شاہ ہاکی میں فتح کیلئے پرامید ہیں،کوچ اختر رسول

hockey

hockey

لاہور : (جیو ڈیسک) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستانی ہاکی ٹیم ملائیشیا روانہ ہو گئی ہے۔ہیڈ کوچ اختر رسول کا کہنا ہے کہ وہ کامیابی کے لیے پر امید ہیں۔ لاہور ایئر پورٹ پہنچنے پر اختر رسول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم کی تیاری مکمل ہے اور امید ہے کہ کھلاڑی امیدوں پر پورا اترے گے اور بہتر نتائج دیکر قوم کو خوشخبری دیں گے ۔

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان سہیل عباس کا کہنا تھا کہ اذلان شاہ کپ سے قومی ٹیم کو اولمپکس کے لیے اچھی تیاری حاصل ہوگی ،ٹورنامنٹ میں تمام ٹیمیں مضبوط ہیں۔ہر میچ کو فائنل میچ سمجھ کر کھیلیں گے اور بہتر نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔