روم ماسٹرز ٹینس:سیمی فائنل میں یوکووچ اور فیڈرر کا ٹکراؤ

roger

roger

روم : (جیو ڈیسک) روم ماسٹرز ٹینس کے سیمی فائنل میں نوواک یوکووچ اور راجرفیڈرر کا ٹکرا ؤ ہوگا۔ عالمی نمبر ایک اور دفاعی چیمپئن سربیا کے نوواک یوکووچ نے فرانس کے جو ولفریڈ سونگا کو سات پانچ اور چھ ایک کے اسکور سے ہرایا۔

اسپین کے رافیل نڈال نے جموریہ چیک کے ٹوماس برڈیچ کو چھ چار اور سات پانچ کے اسکور سے شکست دیدی۔سیمی فائنل میں ورلڈ نمبر تین رافیل نڈال کا مقابلہ ہم وطن ڈیوڈ فیرر سے ہوگا۔ ڈیوڈ فیرر نے فرانس کے رچرڈ گسکواں کو سات چھ اور چھ تین سے مات دیدی۔