‘ہم آپ کیلئے سجدے میں ہیں’ سیمی فائنل سے قبل بابر اعظم کے والد کا پیغام

Azam Siddique and Babar Azam

Azam Siddique and Babar Azam

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے قبل قومی کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اعظم صدیق نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں بابراعظم سمیت فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ہیں۔

کرکٹر کے والد نے فرطِ جذبات سے بھرپور پوسٹ میں شاعر مخدومؔ محی الدین کے اشعار لکھے جس کے الفاظ کچھ یوں تھے۔

‘حیات لے کے چلو کائنات لے کے چلو، چلو تو سارے زمانے کو ساتھ لے کے چلو’۔

بابر اعظم کے والد نے قومی ٹیم کیلئے پیغام دیا کہ آپ اپنا بہترین کریں، ہماری قوم بہترین ہی اپنی دعاؤں میں مانگ رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کیخلاف اپنا سیمی فائنل کھیلے گی جب کہ نیوزی لینڈ پہلے ہی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکا ہے۔