رابرٹ جی سنک نے ٹور آف کیلیفورنیا سائیکل ریس جیت لی

Cycle Race

Cycle Race

کیلیفورنیا : (جیو ڈیسک) رابرٹ جی سنک نے ٹور آف کیلیفورنیا دو ہزار بارہ سائیکل ریس جیت لی جبکہ ریس کا آخری مرحلہ سلواکیہ کے پیٹرساگان کے نام رہا۔

ریس کا آٹھواں اور آخری مرحلہ بیورلی ہلز سے لاس اینجلس تک بہتر کلومیٹر پر مشتمل تھا جس میں سے ساگان نے شاندار رائیڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گھنٹہ ستائیس منٹ اور چھتیس سیکنڈز میں طے کیا رابرٹ جی سنک اس مرحلے میں آٹھویں نمبر پر رہے لیکن ریس میں مجموعی طور پر چھیالیس منٹ کی برتری کے ساتھ ییلو جرسی پر قابض رہے امریکہ کے ڈیو زیبریسکی ریس میں دوسرے نمبر پر رہے۔