کیلی فورنیا کے چرچ میں فائرنگ، 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

California Church Shooting

California Church Shooting

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک چرچ میں فائرنگ کے واقعے میں 3بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا کی سیکریمنٹو کاؤنٹی کے چرچ میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنے 3 بچوں سمیت 4 افراد کوہلاک کردیا۔ پولیس کے موقع پرپہنچنے کے بعد حملہ آورنے خود کوبھی گولی مارلی۔ تینوں بچوں کی عمر15 سال سے کم تھی۔

فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کرآمد ورفت بند کردی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ہرپہلوسے تفتیش کی جارہی ہے جس میں گھریلوجھگڑا بھی شامل ہے۔