مونٹ پلائرنے فرنچ فٹبال لیگ ون ٹائٹل پہلی بار جیت لیا

FootBall

FootBall

فرانس : (جیو ڈیسک) مونٹ پلائر کی ٹیم نے فرنچ فٹبال لیگ ون ٹائٹل پہلی بار جیت لیا سیزن کے آخری میچ میں پی ایس جی بھی فاتح رہی۔

فرانس میں کھیلے گئے فائنل میچ میں لیگ لیڈر مونٹ پلائر کی ٹیم نے آکزیری کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ فرسٹ ہاف میں مقابلہ ایک ایک سے برابر ہونے پر میزبان ٹیم کے حامیوں نے گراؤنڈ میں ٹشو پیپرز اور ٹینس بولز پھینکنا شروع کر دیں جس پر پولیس کی بھاری نفری کو طلب کر کے گراؤنڈ صاف کروایا گیا اور میچ کو دوبارہ سے شروع ہوا جس کے بعد مونٹ پلائر کی ٹیم پہلی بار فرنچ فٹبال لیگ ون ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی۔