ممبئی: ہوٹل سے آئی پی ایل کے2 کھلاڑیوں سمیت 100 افراد گرفتار

IPL

IPL

ممبئی: (جیو ڈیسک) ممبئی کے ایک ہوٹل سے پولیس نے آئی پی ایل کے دو کھلاڑیوں سمیت سو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ممبئی پولیس نے ایک ہوٹل میں چھاپہ مار کر سو افراد کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ ہوٹل میں جاری ایک پارٹی میں موجود تھے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پارٹی میں منشیات استعمال کی جا رہی تھی اس لیے گرفتار ہونے والوں کا میڈیکل ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔گرفتار ہونے والوں میں آئی پی ایل کے دو کھلاڑیوں سمیت بالی ووڈ کی کئی اہم شخصیات شامل ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں انیس غیر ملکی بھی شامل ہیں۔