اذلان شاہ ہاکی ٹورنا منٹ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان

Hockey Team

Hockey Team

پاکستان : (جیو ڈیسک) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے پاکستان کی ہاکی ٹیم کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔ سہیل عباس پاکستان کی ٹیم کے کپتان مقرر ہوئے ہیں۔ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے چیف سلیکٹرحنیف خان کی زیرنگرانی قومی ٹیم کے ٹرائلز آج نصیر بندہ اسٹیڈیم اسلام آباد میں ہوئے جس کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کے ناموں کا اعلان کیا گیا ۔

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے اعلان کی جانے والی قو می ٹیم میں عمران شاہ عمران بٹ فرید احمد راشد محمود محمد وقاص شفقت رسول محمد زبیر عمر بھٹہ اور دیگر شامل ہیں۔

سات ملکی اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ چوبیس مئی سے تین جون تک ایپوہ ملائیشیا میں کھیلاجائیگا۔ سنگلز لیگ کی بنیاد پر تمام ٹیمیں ایک دوسرے کیخلاف گروپ کے چھ چھ میچز کھیلیں گی۔ نصیر بندہ اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ پانچ مئی سے جاری تھا۔ جس میں مدعو پچیس کھلاڑی کوچ اختر رسول کی نگرانی میں روزانہ دو سیشن میں ٹریننگ کررہے تھے۔ آج ہونے والے ٹرائلز کے بعد سلیکٹرز ٹورنامنٹ کیلئے اٹھارہ رکنی ٹیم کاانتخاب کیا۔ پی ایچ ایف کے صدر قاسم ضیا سے منظوری ملنے پر ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔