قومی جونیئر ہاکی ٹیم چوتھی بار ایشیا کپ جیت لے گی،قاسم ضیاء

qasam zia

qasam zia

لاہور : (جیو ڈیسک) پی ایچ ایف کے صدر قاسم ضیاء نے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے جونیئر ایشیا کپ فائنل میں کوالیفائی کرنے پر قوم کو مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ جونیئر ہاکی ٹیم چوتھی مرتبہ ایشیا کپ کا ٹائٹل حاصل کرنے میں کامیاب ہو گی۔ وہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔