اراکین سندھ اسمبلی کو دھمکیاں، وزیر اعلیٰ کا تحقیقات کا حکم

qaim ali shah

qaim ali shah

سندھ: (جیو ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبائی وزیر ثقافت سسی پلیجو و دیگر اراکین اسمبلی کو دھکمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

غیر معروف تنظیم کی جانب سے صوبائی وزرا سسی پلیجو، اسٹیوٹا عبدالسلام تھہیم اور ایم پی اے رائے نازبوزدار کو بھیجے گئے دھمکی آمیز خطوط کو نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلی نے صوبائی وزیر داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ خطوط سے متعلق ضروری تحقیقات کرائی جائے اور ملوث افراد کے خلاف مثر کاروائی کی جائے۔