وزیراعظم توہین عدالت کیس: سماعت آج پھر ہو گی

supreme court

supreme court

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) جسٹس ناصرالملک کی سر براہی میں سپریم کورٹ کا سات رکنی بینچ آج سے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف توہین عدالت کے مقدمہ کی سماعت دوبارہ شروع کر رہا ہے۔

گزشتہ سماعت پر وزیر اعظم کے وکیل اعتزاز احسن نے ایک مرتبہ پھر عدالتی بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا تھا کہ اگر فرد جرم عائد کرنے والے جج مقدمہ کو آگے بڑھائیں گے تو یہ منصفانہ ٹرائل نہیں ہو گا۔

انہوں نے توہین عدالت کے قانون پر بھی اعتراضات کیے تھے تاہم عدالت نے اس دلیل سے اتفاق نہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی کو توہین عدالت کے قانون پر اعتراض ہے تو پہلے قانون کو چیلنج کیا جائے۔