اربوں روپے کے فلاحی منصوبوں سے غریبوں کو حق دے رہے ہیں ، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور(جیوڈیسک) لاھور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت غریبوں کے فلاحی منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کر کے انہیں ان کا حق دے رہی ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت میٹرو بس پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ ڈی جی ایل ڈی اے اور پراجیکٹ ڈائریکٹر میٹرو بس نے منصوبہ پر بریفنگ دی ۔

اس مو قع پر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میٹرو بس منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ یہ منصوبہ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم میں انقلابی تبدیلی لائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دریائے راوی پر نئے پل کی تعمیر کا سنگ بنیاد جلد رکھ دیا جائے گا۔