شمالی وزیرستان ، ڈرون حملے میں تین شدت پسند ہلاک

Drone Attack

Drone Attack

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں ڈرون حملے میں تین شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ سے 8 کلومیٹر شمال کی جانب علاقہ تبی میں امریکی جاسوس طیاروں نے ایک گھر پر چار میزائل فائر کیے جس میں تین شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق حملے کے بعد امریکی جاسوس طیارے کافی دیر علاقے پر پروازیں کرتے رہے، اس سے پہلے 6 دسمبر کو بھی شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں ڈرون حملے میں 6 شدت پسند ہلاک ہوگئے تھیجس میں القاعدہ کا اہم رہنما ابو زید الکویتی بھی شامل تھا۔