شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگردہلاک

Security Forces

Security Forces

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) شمال وزیر ستان میں دہشتگردوں کیخلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسزنے خفیہ اطلاع پرشمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی۔دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔ ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک ہونے والا دہشتگرد سیکورٹی فورسز کیخلاف متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔مقامی آبادی نے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے سیکورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔