کراچی ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک)کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ نہ رکا، سچل میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ کراچی میں صبح سویرے سچل کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو قتل کر دیا۔

گارڈن دھوبی گھاٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ادھر گلستان جوہر میں مقابلے کے بعد پولیس نے ایک ڈاکو ، کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کاساتھی فرار ہوگیا ۔ملزم کے قبضہ سیاسلحہ، لوٹا ہوا سامان اور رقم برآمد کر لی گئی۔