پنجاب اسمبلی کی ویب سائٹ بنگلہ دیشی ہیکرز نے ہیک کر لی

Punjab Assembly Website

Punjab Assembly Website

پنجاب اسمبلی کی آفیشیل ویب سائٹ بنگلہ دیشی ہیکرز نے ہیک کرلی۔ بنگلہ دیشی ہیکرز نے ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں لکھاہے کہ پنجاب اسمبلی کی ویب سائٹ ہیکنگ پاکستانی ہیکرز کی جانب سے بنگلہ دیشی ویب سائٹ ہیک کرنے کا جواب ہے۔

بنگلہ دیشی ہیکرز نے اپنے پیغام میں متنبہ کیا کہ اگر پاکستانی حکام نے بنگلہ دیشی ویب سائٹ کی ہیکنگ کے معاملے کا کوئی نوٹس نہیں لیا تو وہ انتقاما پاکستانی ویب سائٹ کی ہیکنگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ تاہم پاکستانی ہیکرز نے بنگلہ دیشی ہیکرز کو فوری جواب دیتے ہوئے پنجاب اسمبلی کی ویب سائٹ کا کنٹرول بنگلہ دیشی ہیکرز سے واپس لے لیا۔

پرائم شیڈو نامی ہیکرز کی جانب سے ویب سائٹ پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا گیا۔ پاکستانی ہیکرز نے جواب دیتے ہوئے کہا ایڈمن فیس بک پر رابطہ کرکے ویب سائٹ کا کنٹرول واپس حاصل کرسکتے ہیں۔ ویب سائٹ بحال کر دی گئی ہے۔